شکیب الحسن کا انکشاف: جان بوجھ کر غیر قانونی بولنگ ایکشن سے بولنگ کرنے کا اعتراف

شکیب الحسن کا انکشاف: جان بوجھ کر غیر قانونی بولنگ ایکشن سے بولنگ کرنے کا اعتراف

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔

شکیب الحسن کے مطابق، 2024 میں انگلش کاؤنٹی سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور انہیں معطل بھی کیا گیا تھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے، جو ان کے کیریئر میں سب سے زیادہ تھے، اور یہ لمبی بولنگ کی وجہ سے وہ بہت تھک چکے تھے۔شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچا کہ امپائرز وارننگ دیں گے، لیکن قانون کے مطابق انہوں نے کارروائی کی اور وہ شکایت کیے بغیر ہی اس صورتحال سے گزر گئے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دیے اور کلیئر ہو گئے۔اس سال کے آغاز میں، شکیب الحسن کو بولنگ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا تھا اور انہوں نے مجموعی طور پر 63.2 اوورز کروائے تھے۔