لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے شہری تنویر حسین کو چاقوؤں کے وار سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم شہباز عرف نکا گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق دو روز قبل شہباز عرف نکا، ظہور اور عمران وغیرہ نے شہری تنویر حسین کو چاقوؤن سے زخمی کیا تھا جو ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھالرزہ خیز طور پر قتل کی واردات پر شیراکوٹ پولیس نے بھرپور سرچ آپریشن اور جدید ٹیکنالوجی سے مرکزی ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان ظہور اور عمران کی گرفتار کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں،