عمر فاروق اور ساتھی نے پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکل بھگا دی تعاقب پر پکڑے گئے ،4کلو چرس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے نکے تھانیدار اوراسکے ساتھی کو چارکلو چرس سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیادوران تفتیش ایک نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی بتایاملزمان کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی