اے ایس آئی اعجاز احمد نے ریڈ کے دوران خاتون کو تھپڑ مارے، ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا تھا
عارف والا(خصوصی رپورٹ )ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا بڑا ایکشن خاتون کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی اعجاز احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا۔تھانہ صدر کی چوکی فرید کوٹ کے سابقہ انچارج اے ایس آئی اعجاز احمد نے خاتون کو دوران ریڈ تھپڑ مارا تھا جسکی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا اور ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن غلام عباس کو ریگولر محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا ریگولر محکمانہ انکوائری میں گنہگار ثابت ہونے پر ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے اے ایس اعجاز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن پر خواتین کا تحفظ پاکپتن پولیس کی اولین ترجیح ہے اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان چاہے وہ پولیس اہلکار ہی کیوں نہ ہوں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔