لاہور (کرائم رپورٹر) ٹھوکر نہر سے ایک نامعلوم لاش کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا۔ بعد ازاں شناخت ہونے پر معلوم ہوا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ حیدر ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس اور متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔