سرگودھا میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا،لاش ہسپتال منتقل

  فائرنگ کے بعد ملزم بھائی اور اس کا ساتھی جائے وقوع سے فرار ہو گئے،مقدمہ درج
سرگودھا(آئی این پی )سرگودھا میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔ قتل کا واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے چک نمبر 15 شمالی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم بھائی اور اس کا ساتھی جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے۔