نہر سے مرد کی لاش برآمد, پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

 لاہور(کرائم رپورٹر)کنال ویو کنال روڈ گیٹ نمبر ایک کے قریب نہر سے ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ہیریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے نہر سے لاش نکال لی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش ایک مرد کی ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔