لاہور(کرائم رپورٹر)جنڈیالہ پور کے علاقے میں بی آر بی نہر سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ریسکیو ذرائع کے مطابق جنڈیالہ پور کے علاقے میں بی آر بی نہر سے 55سالہ عطا الہی کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55سالہ عطا الہی کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی