اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بفرزون بنانے کا متنازعہ اعلان

تل ابیب (آئی این پی) اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں  سیکیورٹی بفر زون قائم کرے گا تاکہ حزب اللہ  کے حملوں کو روکا جا سکے۔ کیٹس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج دریائے لیتانی کے قریب اہم پل تباہ کر چکی ہے، جبکہ بے گھر لبنانی شہریوں کی واپسی کو سیکیورٹی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔