جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی اور ڈرون حملے ، کئی عمارتیں تباہ، 4 شہری شہید

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور عسکری تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری ، اسرائیلی فوج لبنان میں رہے گی
بیروت،تل ابیب(آئی این پی )جنوبی لبنان میں اسرائیل کی بربریت جاری   وادی بقاع میں فضائی حملے کئے گئے جس کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  تائر میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کر دیا جس سے چار شہری شہید ہوگئے۔ ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور عسکری تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کردی، جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، دو مارچ سے اب تک دس اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد ایک ہزار دو سو 68 ہوگئی۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے آپریشن کے بعد بھی اسرائیلی فوج لبنان میں رہے گی، اسرائیل کے شمالی علاقے محفوظ ہونے تک چھ لاکھ بے گھر شہریوں کی واپسی روک دی جائے گی۔