اسرائیل کے لبنان پر حملے ، جنوبی لبنان کا گائوں خالی کرنے کا حکم

  دفاعی فوج دہشت گرد حزب اللہ سے تعلق  پر فوجی انفراسٹرکچر پر جلد حملہ کرے گی
تل ابیب،بیروت(آئی این پی ) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے رہائشیوں خاص طور پر عرب الجل گائوں کے رہائشیوں کیلئے  انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے انھیں علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی فوج دہشت گرد حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے فوجی انفراسٹرکچر پر جلد حملہ کرے گی۔دوسری جانب لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق  منگل کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں بیروت کے تین علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے ٹیلی گرام پر بیروت میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی ایک نئی لہر کی تصدیق کی تھی۔