فوج ہرمون پہاڑ کی چوٹی پر تب تک قیام کرے گی جب تک اسرائیل کے تحفظ کا کوئی اور انتظام نہیں ہو جاتا،نیتن یاہو
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی فوج شامی سرحد کے بفرزون اور خصوصاً ہرمون پہاڑ کی چوٹی پر تب تک قیام کرے گی جب تک اسرائیل کے تحفظ کا کوئی اور انتظام نہیں ہو جاتا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے شام کے اندر واقع علاقے کی سب سے اونچی پہاڑ ی کی چوٹی پر گفتگو میں کہی جو اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وہ 53برس قبل بھی ہرمون کی پہاڑی پر آ چکے ہیں، جب وہ ایک فوجی تھے تاہم اسرائیل کے لیے اس مقام کی اہمیت حالیہ واقعات کے دوران بہت بڑھی ہے۔