سعد اظہر کو تین گولیاں لگیں، راہگیر عثمان ،سعد ہسپتال منتقل،شوٹر ندیم کا سا تھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر) سیشن کورٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پیشی پر آنے والے دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو پولیس کی مدد سے فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایس ایچ او اسلام پورہ اور ڈی ایس پی اسلام پورہ سمیت دیگر پولیس ملازمین نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شوٹر ندیم کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈی آئی جی آپریشنز کا سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم ، تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میںمخالفین نے پیشی پر آئے سعد اظہر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سعد اظہر 3گولیاں اور راہگیر عثمان بھی زخمی ہو گیا اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر پولیس نے ایک شوٹرندیم کو ریوالور سمیت پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال اور ملزم کو تھانہ منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم، ایس پی سکیورٹی ڈاکٹر عمر اور ایس پی سٹی موقع پر پہنچ گئے اورصورتحال کا جائزہ لیا ابتدائی تفتیش کے مطابقواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے سعد قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر عدالت پیشی کیلئے آیا تھا جس پر ملزم ندیم ولد عبدالعزیز مبینہ طور پر مدعی مقدمہ کے ایما پر فائرنگ کی دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے سیکیورٹی میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کر دی کوتاہی کہاں ہوئی، اسلحہ عدالت تک کیسے پہنچا، اس حوالے سے جامع رپورٹ طلب کر دی بتایا گیا دوسری جانب فائرنگ کی خبر منظر عام پر انے کے بعد چیف جسٹس لاہور جسٹس مس عالیہ نیلم کا فائرنگ کے واقعے پر سخت نوٹس بھی سامنے ایا ہے چیف جسٹس لاہور مس عالیہ نیلم نے وائرنگ کے واقعہ کے متعلق ائی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی چیف جسٹس لاہور مس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کی تمام عدالتوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہیے عدالتوں کی ناقص سیکیورٹی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی