سیشن کورٹ فائرنگ،شوٹر کو ڈی جی خان سے بلایا گیا

 قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے اور ایک گھر دینے کی پیشکش کی گئی : ملزم 
لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سعد کے نام سے ہوئی ہے، جو فائرنگ کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیاتفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے باقاعدہ سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اسے قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے اور ایک گھر دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق سعد کو مبینہ طور پر ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا گیاواقعے کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مرکزی ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔