تنویر عرف طیری ،لکھن جٹ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مار ے گئے
پتوکی (تحصیل رپورٹر )دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لمبے جاگیر روڈ پر سٹیڈیم کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نواحی گائوں گلزار جاگیر کے رہائشی تنویر عرف طیری جوئیہ کوقتل کردیا۔ واقعہ کے کچھ دیر بعدگلزار جاگیر کے ہی رہائشی لکھن جٹ کو بھی نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ۔دونوں برادریوں میں تنازعات کافی عرصہ سے چلتے آ رہے ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔