یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان کشیدگی ختم، گلے مل کر مصالحت

یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان کشیدگی ختم، گلے مل کر مصالحت

ماضی میں شادی میں بن بلائے مہمان کے تنازع پر ناراض ہونے والے دوستوں، اداکار یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے درمیان صلح ہوگئی۔

یہ تو واضح نہیں ہے کہ کس نے کس سے معافی مانگی، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے اپنے اختلافات ختم کر دیے ہیں۔حال ہی میں کراچی میں ایک سحری نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر یاسر حسین اور نوشین شاہ کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں یاسر حسین اداکارہ کے پاؤں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اور اس دوران اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔یہ تنازع 4 سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب یاسر حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ نے ان کی شادی میں بن بلائے شرکت کی تھی۔ نوشین شاہ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یاسر حسین نے خود انہیں دعوت دی تھی، اور اب وہ ان کے بیان کو ذہنی مسائل سے منسلک کر رہی تھیں اور یاسر کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔اس کے بعد یاسر حسین نے کہا تھا کہ نوشین شاہ کے دباؤ کے باعث انہیں شادی میں مدعو کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں یہ تنازع بڑھ گیا تھا۔ لیکن اب دونوں کی گلے ملنے کی ویڈیو نے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔