پاکستانی مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز کی بیٹی سیلا یاسر نے باقاعدہ طور پر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیشن کا آغاز کردیا۔
21 سالہ سیلا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے بارے میں مختلف دلچسپ باتیں بتائیں۔سیلا یاسر کے مطابق انہوں نے رواں برس جولائی میں برطانیہ سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن مکمل کی اور وطن واپس آئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ فارغ وقت میں سوشل میڈیا پر فیشن، میک اپ اور اسٹائلنگ سے متعلق کانٹینٹ بنانا چاہتی ہیں۔