نوشین شاہ نے حجاب کیوں چھوڑا؟ اداکارہ نے اپنی اصل وجوہات کا انکشاف کیا

نوشین شاہ نے حجاب کیوں چھوڑا؟ اداکارہ نے اپنی اصل وجوہات کا انکشاف کیا

اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، روحانی سفر اور حجاب چھوڑنے کی وجہ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

 انہوں نے اپنی کہانی میں بتایا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا جس کے اثرات کے باعث چار ماہ تک باقاعدہ اسکارف کرتی رہیں۔نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ خواب میں اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ تھیں، اور چلتے ہوئے ایک آواز سنائی دی کہ اگر تم نے سر نہیں ڈھانپا تو فرشتے تمہیں چھوڑ جائیں گے۔ اس خواب کے بعد وہ فوراً اٹھیں، دوپٹہ لیا اور سر پر رکھ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے چار ماہ تک ہر شوٹ پر دوپٹہ ساتھ رکھا، مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ دو مختلف زندگییں گزار رہی ہیں۔ کام کی دنیا میں وہ بالکل ماڈرن نظر آتی تھیں اور گھر آ کر اسکارف میں ہوتی تھیں، جس سے انہیں خود سے سوالات پیدا ہونے لگے۔نوشین شاہ نے بتایا کہ انہوں نے خود سے پوچھا کہ کیا یہ سب درست ہے، اور پھر اللہ سے معافی مانگی کہ وہ حجاب چھوڑنا چاہتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حالانکہ انہیں اسکارف پہننا بہت پسند تھا اور وہ اسے گریس فُلی اسٹائل بھی کرتی تھیں، مگر اندر سے احساس ہوا کہ انہیں اپنی اصل روحانی اور مذہبی شناخت کو اپنانا چاہیے۔ اس کے بعد انہوں نے حجاب ترک کیا۔اداکارہ نے اپنے روحانی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا نے انہیں باقاعدہ نماز کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ انہیں نماز کی توفیق دے، اور اللہ نے ان کی دعا قبول کی۔ اب وہ پابندی سے نماز پڑھتی ہیں، جس سے ان کی زندگی میں نظم و ضبط آتا ہے اور برائیوں سے بچاؤ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایمان اور روحانی تعلق کو وہ آج بھی سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں اور یہی ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنا۔

نوشین شاہ کا یہ سفر ایک مثالی کہانی ہے کہ کس طرح انسان اپنی روحانی اور مذہبی شناخت کو پہچان کر، اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔