عدالتی حکم: عمران خان سے ملاقاتوں کے نئے ضوابط جاری

عدالتی حکم: عمران خان سے ملاقاتوں کے نئے ضوابط جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کی جائے گی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان سے منگل اور جمعرات کو 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے، اور اس ضمن میں پہلے سے طے شدہ ایس او پیز پر فریقین عمل کریں گے۔عدالتی فیصلے کے مطابق، انٹرا کورٹ اپیل میں منگل اور جمعرات کو 45 منٹ کی ملاقاتیں طے کی گئی ہیں۔