محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جن کے تحت ٹیچنگ اسپتالوں اور طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
اب صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کو 89 دن کی رخصت منظور کرنے کی اجازت دی جائے گی۔نئے فیصلے کے مطابق، سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹیوں کی منظوری محکمہ صحت کے افسران دیں گے، جبکہ خواتین ڈاکٹرز اور ملازمین کی میٹرنٹی اور عدت کی چھٹیوں کی منظوری کا اختیار اسپتالوں کے پاس رہے گا۔اس کے علاوہ، گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی تمام اقسام کی چھٹیوں کی منظوری بھی محکمہ صحت ہی دے گا۔ اس سے قبل، تمام ڈاکٹرز اور سرکاری ملازمین کو 89 دن کی چھٹی کا اختیار اسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔ نئے احکامات کا مقصد چھٹیوں کے نظام کو مرکزی اور منظم بنانا ہے تاکہ عملداری بہتر ہو سکے۔