علیمہ خان کے خلاف منفی مہم – تفتیشی ٹیم نے دوبارہ طلب کر لیا

علیمہ خان کے خلاف منفی مہم – تفتیشی ٹیم نے دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو آج دوبارہ جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا۔علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ اس سے قبل، گزشتہ طلبی پر وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں تھیں۔ آج کی پیشی کے دوران علیمہ خان کے ساتھ ان کی وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی۔جے آئی ٹی اس وقت سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اس تحقیقات کا مقصد اس پروپیگنڈے کے پیچھے موجود حقائق اور افراد کو سامنے لانا ہے۔