ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے، اور اسے بنی گالا اسلام آباد سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا۔ علاوہ ازیں، ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور ان کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا، بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔ایف آئی اے نے ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔