سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات؛ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات؛ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔ جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر اور عون عباس شامل ہیں۔اس کے علاوہ، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کے نوٹسز دیے گئے ہیں۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، اور یہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔