ساحر حسن کی ضمانت درخواست؛ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس فائل اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

ساحر حسن کی ضمانت درخواست؛ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس فائل اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفیٰ کیس سے جوڑا جا رہا ہے، حالانکہ یہ کیس الگ ہے اور ملزم اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی درخواست آئینی بینچ کے پاس جانی چاہیے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے وضاحت کی کہ یہ درخواست ریگولر بینچ بھی سن سکتی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تفتیشی افسر اور پولیس فائل طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔