عمران خان کا تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ

عمران خان کا تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے تفتیش اور مختلف سائنسی ٹیسٹ کرنے کے لیے جیل پہنچی تھی، جن میں پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ شامل تھے۔ڈی ایس پی جاوید آصف نے گفتگو میں کہا کہ اگر ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوگی؟ انہوں نے واضح کیا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے ہی معلوم ہو سکے گا کہ شواہد درست ہیں یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ تیسری مرتبہ ہے کہ عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کیا ہے۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے اس حوالے سے تحریری طور پر تفتیشی ٹیم کو آگاہ کیا تھا۔لاہور پولیس کو عمران خان سے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے سلسلے میں تفتیش کرنی ہے، تاہم ٹیسٹ نہ ہونے کی صورت میں یہ عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔