موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں،سپیئر پارٹس برآمد

ملزم عمران موٹر سائیکلوں کے پارٹس اتار کر پرانی موٹر سائیکلوں پر لگاتا تھا، پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے متحرک موٹر سائیکل چور گروپ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ پولیس نے پرانہ کاہنہ سے گروپ کو حراست میں لیا۔گرفتار ملزمان میں 1موٹر سائیکل مکینک بھی شامل ہے،ملزم عمران موٹر سائیکلوں کے پارٹس اتار کر پرانی موٹر سائیکلوں پر لگاتا تھا،ملزم دوران ٹمپرنگ انجن نمبر،چیسز نمبر تک تبدیل کر دیتا تھا۔ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور سپیئر پارٹس برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار گروپ میں وسیم ، ساحل، اشرف اور مکینک عمران شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اے وی ایل ایس کے حوالے کر دیا گیا۔