4کلو افیون، 31کلو چرس، 1کلو آئس اور 330لٹر دیسی شراب برآمد
قصور(خصوصی رپورٹ) منشیات فروشی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قصور پولیس پوری طرح متحرک، ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کی قیادت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر سے 39 منشیات فروش گرفتار کرکے اْن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو گرام افیون، 31کلوگرام چرس، 1کلوگرام آئس اور 330لٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں جہاں دیگر جرائم میں ملوث کریمنلز کے خلاف بھرپور کریک ڈاو?ن جاری ہے وہاں منشیات فروشی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاو?ن کے دوران 39 منشیات فروش دھر لیے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو گرام افیون، 31کلوگرام چرس، 1کلوگرام آئس اور 330لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے منشیات فروش منشیات فروشی کے مکروہ دھندے سے نوجوان نسل کو تباہ کررہے تھے۔ ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی معاشرے کا بدنما ناسور بن چکا ہے جس کو جڑ سے اْکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔ ضلع سے آخری منشیات فروش کے خاتمے تک کریک ڈاو?ن جاری رہے گا۔