ایک ہفتے میں خاتون سمیت 8منشیات فروش گرفتار

سینکڑوں لٹرشراب،10کلوچرس بر آمد،ملزموں کیخلاف مقدمات درج
مریدکے (خصوصی رپورٹ)سٹی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے ایک ہفتے میں خاتون سمیت 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سینکڑوں لٹر شراب اور 10کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی،بتایا جاتا ہے کہ ڈی آئی جی کی منشیات مکا ئو مہم میں ڈی پی او شیخوپورہ کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے صرف ایک ہفتے کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک خاتون سمیت 8 ارکان کو پکڑکر ان سیسینکڑوں لٹر ولایتی ودیسی شراب اور10کلو سیزائد چرس قبضہ میں لیکر مقدمات درج کر لئے ہیں،ملزم یہ شراب نئے سال کی آمد پر مختلف علاقوں میں فروخت کرنا چاہتے تھے،ڈی پی او شیخوپورہ نے سٹی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقدی انعامات دینے کا وعدہ کیا۔