ایک ہفتے میں 910 منشیات فروش گرفتار

لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1685 چھاپے مارے گئے: ترجمان پنجاب پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1685 ریڈز اور910 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 448 کلو گرام چرس، 51 کلو گرام ہیروئن برآمدہوئی، جبکہ 83 کلو گرام آئس اور 12 ہزار 500 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔