لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے پارکنگ سٹینڈز پر زائد فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔دھرم پورہ بازار میں شہریوں کی جانب سے زائد وصولی کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ مقامی تاجروں نے لی پارک اہلکار کے خلاف شکایت درج کر ائی جس پر ضلعی انتظامیہ نے ویری فکیشن کے بعد مذکورہ اہلکار کو گرفتار کر ا دیا۔