کارفیس 70روپے تک زائد وصول ،سی او کمپنی غیر قانونی پارکنگ سائٹس کیخلاف کارروائی کریں :ڈی سی
لاہور ( خصوصی رپورٹ) شہر کی متعدد سرکاری رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس پر کار پارکنگ ٹوکن 30کی بجائے 50سے 100روپے تک وصول کیا جانے لگا،ذرائع کے مطابق پارکنگ منیجرز نے متعدد سائٹس ٹھیکوں پر دے دیں۔پارکنگ کمپنی میں ڈیلی ویجیز پر من پسند ملازم بھرتی کرا کر زائد پیسے وصول کرنے کا الزام ہے ،سپیشل برانچ کی رپورٹ نے پارکنگ کمپنی کے ریکوری منیجرز کا بھانڈا پھوڑ دیا ،رپورٹ کے مطابق شہر میں انارکلی بازار،نیلا گنبد ،کریم بلاک ،گلبرگ مین بلیوارڈ ،دھنی رام ،میو ہسپتال روٹری ،نیلا گنبد ،بابر مارکیٹ،پاک ٹی ہا ئوس ،شادمان ،حاجی کیمپ لنڈا بازار،جیل روڈ ،کریم بلاک ،اچھرہ روٹری ،سیور فوڈ،شادمان مارکیٹ ،بورڈ آفس ،عابد مارکیٹ ،یوکے ویزا سنٹر،برین اکیڈمی،فیملی ہسپتال ،عمر ہسپتال ،مد سٹی ،ٹولنٹن مارکیٹ ،فارن افیئرز،ایڈن سنٹر ،سروسز روٹری ،گندا نالا،قادری چیمبر ،ایچ بی ایل ،ایم سی بی نیلا گنبد ،چتن چاند روڈ ،ٹا ئون ہال ،ڈی سی آفس کے سٹینڈز پر اوورچارجنگ جاری ہے ۔ڈی سی لاہور سید موسی ٰرضا کا کہنا ہے کہ سی او پارکنگ کمپنی غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف سخت کریک ڈا ئون کریں اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔