عوام سے ناجائز وصولی یا لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ میں پارکنگ فیس کی زائد وصولی پر فوری ایکشن، ٹھیکیدار گرفتار، مقدمہ درج؛ذرائع کیمطابق ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عارف والا فیصل عمران نے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران پارکنگ فیس کی زائد وصولی کا انکشاف ہوا، جس پر اے سی عارف والا نے موقع پر ہی ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام سے کسی قسم کی ناجائز وصولی یا لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شکایات کی صورت میں فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔