موٹر سائیکل دس کی بجائے 30روپے ، کار کے 50 سے ڈیڑھ سو تک وصول کئے جا رہے ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر )شہرکیپارکنگ سٹینڈز پر اوورچارجنگ نہ رک سکی۔تفصیلات کیمطابق موٹر سائیکل دس کی بجائے 30روپے جبکہ کار 30کی بجائے 50سے 150روپے وصول کئے جا رہے ہیں، پارکنگ بورڈ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ تشکیل نہ دیا جا سکا۔پارکنگ کمپنی بورڈ کا 33واں اجلاس 2023 جنوری میں ہوا۔ پارکنگ کمپنی بورڈ کے فیصلے 24ماہ سے التوا کا شکارہیں،پارکنگ کمپنی کے چیئرمین کے الیکشن میں چنا ئو نہ ہو سکا۔کمپنی بورڈ کے چار آزاد ممبرز کا چنا ئو بھی تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل اجلاس بلانے کے لئے سیکرٹری بورڈ کو ہدایت کی،سیکرٹری پارکنگ کمپنی نے اجلاس بلانے کا سرکلر تاحال جاری نہ کیا۔ 34ویں بورڈ اجلاس کے ایجنڈا آئٹم میں کمپنی بورڈ کے چیئرمین کا چنا ئو ہے۔ایجنڈ آئٹمز میں پارکنگ سائٹس آ ئوٹ سورس اور آٹومیشن ہے۔ایجنڈا میں پہلی پچاس پارکنگ سائٹس کا آٹومیشن ڈھانچہ رکھا گیا۔پارکنگ کمپنی بورڈ اور انتظامی ڈھانچہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں سے پارکنگ ٹوکن ٹیکس کی مد میں اوورچارجنگ دھڑلے سے جاری ہے۔