لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے ٹریکٹر ٹرالی چوری ہونے کی اطلاع دی۔کالر کے مطابق چوری کے وقت ٹریکٹر ٹرالی حویلی میں موجود تھی۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسر گوجرانوالہ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی کی نشاندہی کی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایاکہ سیف سٹی گوجرانوالہ کے کیمروں کی مدد سے چوری شدہ ٹریکٹر ٹرالی کو وزیرآباد سے گوجرانوالہ تک ٹریس کیا گیا۔تمام شواہد پولیس کے ساتھ شیئر کرنے پر فیلڈ فورس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پنجاب بھر میں نصب کئے گئے سمارٹ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی فوری ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔