تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو سیف سٹی میں نمائندے تعینات کرنے کی ہدایت،سیکرٹری بلدیات نے عمل درآمد کا فیصلہ سنا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاہور میں صفائی ستھرائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایات کر دیں، سیکرٹری بلدیات کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو سیف سٹی میں نمائندے تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ سیف سٹی کے کیمرے لاہور کی صفائی ستھرائی کی نشاندہی کریں گے۔