لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر پر کی مانیٹرنگ جاری ہیشہر کے ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔ناکہ جات پر 24 گھنٹے کے دوران8 اشتہاری اور10 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئیناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے123605 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاداخلی و خارجی راستوں پر 6840 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیاسیاہ پیپر،نیلی بتی والی 224 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس ایپ سے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت جاری ہیناکہ جات پر تمام جوان بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔