سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل چور ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 16 نومبر کو ٹرنر روڈ سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج کیا گیا تھا۔ سیف سٹی کی ورچوئل پٹرولنگ ٹیم نے کیمروں کی مدد سے چوری شدہ موٹر سائیکل کی ملتان روڈ پر نشاندہی کی، جبکہ فوٹیجز اور روٹ ٹریسنگ کے ذریعے ملزم کی یتیم خانہ چوک میں موجودگی کا سراغ لگایا۔ سیف سٹی کی فوری اطلاع پر ٹریفک پولیس اور تھانہ نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔