وارداتوں میں ملوث گروہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیافیصل آباد سے مختلف وارداتوں کی یکے بعد دیگرے کالز ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئیںملزمان شہریوں سے قیمتی اشیاء  چھین کر فرار ہو جاتے تھیملزمان وارداتوں میں ایک ہی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ہر واردات کے بعد موٹر سائیکل تبدیل کرتے تھے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کالرز  پر  فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریک کرنا شروع کیاسیف سٹی فیصل آباد نے فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی فوری شناخت کی ترجمان پنجاب سیف سٹیز کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیاسیف سٹی پروجیکٹ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم ہیشہری کسی بھی ایمرجنسی یا واردات کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں،