گرفتار ملزمان میں بابر،باقر،خالد اور عمران شامل،16 کاٹن برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری ادوایات اور میڈیکل آلات سیل کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیاملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہیملزمان ادوایات سے سرکاری لیبل اتار کر مارکیٹوں میں فروخت کرتے تھیملزمان منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادوایات چوری کرکے دیگر اضلاع میں فروخت کر رہے ہیں ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی مختلف میڈیسن اور آلات سے بھرے 16 کاٹن برآمد ہوئیں دوران تفتیش ملزمان کا میو ہسپتال سے میڈیسن چوری کر کے فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان میں بابر،باقر،خالد اور عمران شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او بادامی اور سب انسپکٹر حافظ عدنان سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مستحق عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے آئی سرکاری میڈیسن پر شب خون مارنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،