غیرقانونی ادویات فروخت پر میڈیکل سٹور سیل، مالک گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر صاحب نواز کی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی چیکنگ، انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ دیپالپور چوک میں متعدد میڈیکل سٹورز اور فارمیسی کی چیکنگ کی اور غیر قانونی طریقے سے ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا اور سٹور مالک کو موقع پر گرفتار کرواتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے برخلاف ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس غیر قانونی فعل میں ملوث افراد کسی طور بھی رعایت کے حقدار نہیں۔