بی جے پی قیادت میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو میڈیکل تعلیم سے محروم کیا گیا:عمرعبداللہ کا الزام
پروگرام کی منسوخی پر بعض ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا:بھارتی میڈیا
سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل تعلیم سے متعلق ایک فیصلے نے تنازع کھڑا کر دیا ، جہاں میرٹ پر منتخب ہونے والے مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلہ نہ ملنے پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی قیادت میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو میڈیکل تعلیم سے محروم کیا گیا۔ ان کے مطابق میڈیکل انٹری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو داخلے نہیں دئیے گئے، حالانکہ وہ میرٹ پر منتخب ہوئے تھے۔بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق میڈیکل پروگرام کی منسوخی پر بعض ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا، جس کے بعد اس معاملے پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔