ڈریپ ریگولیٹری امور کا 70 فیصد ڈیجیٹل ،مارچ تک سوفیصد ہدف مقرر
مؤثر نظام سے اربوں روپے کی بچت ممکن،اصلاحات کا فائدہ عوام کو پہنچا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈریپ کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ منظوری اور رجسٹریشن عمل میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور نظام میں بڑھتی شفافیت کا نتیجہ ہے۔مؤثر نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی اور اصلاحات کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچا۔ڈریپ میں اصلاحات اور شفافیت کی بدولت جدید اور جان بچانے والی ٹیکنالوجیز مریضوں تک بروقت پہنچ رہی ہیں۔ڈریپ اپنے ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد ڈیجیٹل کر چکا، مارچ 2026 تک سو فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر ہے۔آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم اور ای۔آفس جیسے اقدامات سے انسانی غلطیوں اور تاخیر میں کمی جبکہ نظام میں شفافیت بڑھائی گئی ہے۔برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی گئی جبکہ ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر 10 دن رہ گیا ہے۔