فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں قتل، اقدام قتل، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، چوری اور دھوکہ دہی کے 24مقدمات زیر بحث آئے مدعی کرامت علی اور محمد اشرف قتل جبکہ محمد عرفان اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ عاصمہ صدیق اور دلاور علی امانت میں خیانت، محمد شہزاد اور ظفر حیات چیک ڈس آنر جبکہ خاور محمود چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے،رواں سال منعقدہ 20تبدیلی تفتیش بورڈز میں647 کیسز کو سنا گیامیرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کی سرزنش وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا، فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،