پشاور: سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک
پشاور کے علاقے ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ اس دوران ٹی ٹی پی کا کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سعید نے چند ماہ قبل پولیس اہلکار قدرت اللہ کے قتل میں ملوث تھا۔فائرنگ کے اس تبادلے میں سعید کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور علاقے میں مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جارہی ہے۔