ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

ضلع ہنگو میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حبیب کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ہنگو پولیس اور البرق فورس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں سکیورٹی حکام اور اہلکاروں نے شرکت کی۔طارق حبیب نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔