کراچی: گیس لیکج کے دھماکے کے نتیجے میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس گئے

کراچی: گیس لیکج کے دھماکے کے نتیجے میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس گئے

لیاقت آباد میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے 60 سالہ ضعیف خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری کے قریب پیش آیا۔پولیس، فائربریگیڈ اور ایدھی کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں شبانہ زوجہ تقی، سعد ولد جاوید اور سمیر شامل ہیں، جنہیں عباسی شہید اسپتال اور نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔