راوی روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

راوی روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لاہور کے علاقے 32 چوک شیل پمپ میں گیس فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔