لاہور کے علاقے انصاری سٹریٹ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے قریب ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق Rescue 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی۔حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جن میں 13 سالہ عروج اور 45 سالہ شریفاں بی بی شامل ہیں۔ دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لاہورمنتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ گیس لیکج کے باعث لگی، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کولنگ اور آپریشن مکمل کرنے کا عمل جاری رہا۔