راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں گیس لیکج کے باعث شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ چار مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر قیمتی اشیا نکالیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ٹھاکرہ داخلی نڑالی میں پیش آیا اور مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔