حکومت بلوچستان میں مسائل کے حل پر توجہ دے، سختی سے اجتناب کرے:لیاقت بلوچ

حکومت بلوچستان میں مسائل کے حل پر توجہ دے، سختی سے اجتناب کرے:لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان میں مسائل کے حل پر توجہ دے، سختی سے اجتناب کرے۔

 انھوں نے بلوچستان کے عوام کی اکثریت کی طرف سے کرپٹ نظام کے خلاف آواز بلند کرنے کا ذکر کیا اور قومی ایکشن پلان پر اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے عوام مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سستی بجلی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے اور صرف اعلانات نہ کرے۔کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں گندم کی مناسب قیمت دی جائے۔ لیاقت بلوچ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیا۔